غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان اور محکمہ زراعت و توسیع حکومت پنجاب کے اشتراک سے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے چلائی گئی مہم کے سلسلہ میں گذشتہ روز ایک افتتاحی تقریب ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان کے آفس کے احاطہ میں منعقد ہوئی، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر اس تقریب میں غازی یونیورسٹی کی زراعت فیکلٹی کے اساتذہ اور طباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے طلباء بھی پروگرام میں شامل تھے۔ اس تقریب میں غازی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، جناب مہر عابد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور فوکل پرسن ڈاکٹرعبدالحنان نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے اس تقریب کے شرکاء کو نئی ٹیکنالوجی سے آگاہی دی اور زہر لگا کر بیج کی کاشت پر زور دیا۔ سیمینار کے بعد اس مہم کے دوسرے سیشن میں ایک آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔ جس میں تمام اساتذہ اور طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ اس واک کا مقصد سول سوسائٹی میں بھی گندم کی فصل کی نگداشت اور بہتر پیداوار کے لیے معلومات میں اضافہ کرنا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے اس تقریب کے اختتام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے کسان کو بہتر معلومات اور سفارشات کی فراہمی سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔اور ہمیشہ کی طرح غازی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اس مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔
حکومت پنجاب کی طرف سے چلائی جانے والی “گندم کی پیداوارمیں اضافہ کی مہم” میں غازی یونیورسٹی کی زراعت فیکلٹی کے اساتذہ اور طلباء و طالبات موئثر کردار ادا کریں گے………. پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان ۔
38