Home اہم خبریں حکومت بلوچستان اور صادق پبلک سکول کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ کے تحت صوبے کے 11 اضلاع کے 100 طلبہ و طالبات کو اسکالرشپس پر داخلہ دیا جائے گا………اس پروگرام کے مطابق نرسری سے کلاس ہشتم تک کسی بھی جماعت میں طلباء داخلہ لے سکتے ہیں

حکومت بلوچستان اور صادق پبلک سکول کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ کے تحت صوبے کے 11 اضلاع کے 100 طلبہ و طالبات کو اسکالرشپس پر داخلہ دیا جائے گا………اس پروگرام کے مطابق نرسری سے کلاس ہشتم تک کسی بھی جماعت میں طلباء داخلہ لے سکتے ہیں

by Ilmiat

لوچستان سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وژن کے مطابق حکومت بلوچستان اور صادق پبلک سکول کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت صوبے کے 11 اضلاع کے 100 طلبہ و طالبات کو اسکالرشپس پر داخلہ دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے مطابق نرسری سے کلاس ہشتم تک کسی بھی جماعت میں طلباء داخلہ لے سکتے ہیں۔ ان میں سے 15 طلباء کو صادق پبلک اسکول اسکالرشپس فراہم کرے گا اور دیگر 85 طلباء کی تعلیم کا فنڈنگ حکومت کا ادارہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کرے گا۔ ان اضلاع میں آواران، واشک، جھل مگسی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان، ژوب، موسی خیل، شیرانی اور قلعہ عبداللہ شامل ہیں۔

یہ تاریخی معاہدہ دسمبر 2024 میں صادق پبلک اسکول میں طے پایا جہاں وزیراعلی بلوچستان کی موجودگی میں سی ای او بیف محمد زکریا خان نورزئی اور صادق پبلک اسکول کے پرنسپل ڈیوڈ ڈاؤڈلز نے دستخط کیے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس پروگرام کو تعلیمی انقلاب قرار دیا، جبکہ پرنسپل ڈیوڈ ڈاؤڈلز نے اس شراکت کو بلوچستان کے بچوں کے لیے ایک نیا آغاز قرار دیا۔ بعد ازاں بذریعہ اشتہار تمام تفصیلات جاری کردی گئی اور درخواستیں بیف دفتر میں جمع ہونا شروع ہوئیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری تھی۔ یہ سہولت طلبا کی آسانی کے لیے دی گئی تاکہ وہ بروقت اپنے فارم بیف آفس میں جمع کراسکیں۔ واضح رہے کہ بیف نے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کی سہولت کے لیے محض صادق پبلک اسکول کے داخلہ فارم جمع کرنے اور کوئٹہ میں تحریری امتحان کے انعقاد کی خدمات فراہم کی ہیں۔ دیگر معاملات میں بیف کا کوئی عمل دخل نہیں۔ صادق پبلک اسکول کی ٹیم ہی نے کوئٹہ میں امتحان منعقد کیا اور انٹرویوز بھی منعقد کرے گی اور ہر ضلع کا میرٹ صادق پبلک اسکول کی اس اسکالرشپ پالیسی کے مطابق طے کیا جائے گا، جو ان کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔ مذکورہ اسکالرشپ کے لیے 2500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے قریبا 1500 کو اہل قرار دیا گیا۔ نااہلی کی وجہ عمر کا زیادہ یا کم ہونا تھی۔ تمام اہل امیدواروں کی فہرست بیف کے آفیشل پیجز پہ اپلوڈ کر دی گئی اور انہیں بذیعہ کال اطلاع بھی دی گئی۔ تمام طلبا کو ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے ان کو رول نمبر جاری کیے گئے۔ تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

You may also like

Leave a Comment