HomeUncategorizedجی سی یو میں 36 ایم فل/ایم ایس ڈسپلنز میں داخلوں کے لیے گیٹ ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔جن میں سے 29 مین کیمپس اور 7 کالا شاہ کاکو کیمپس میں پیش کیے جائیں گے۔د
جی سی یو میں 36 ایم فل/ایم ایس ڈسپلنز میں داخلوں کے لیے گیٹ ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔جن میں سے 29 مین کیمپس اور 7 کالا شاہ کاکو کیمپس میں پیش کیے جائیں گے۔د
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے رواں سال ایم فل اور ایم ایس پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال 36 شعبہ جات میں داخلے دیے جائیں گے، جن میں سے 29 مین کیمپس اور 7 کالا شاہ کاکو کیمپس میں پیش کیے جائیں گے۔داخلے کے لیے جی سی یو گیٹ ٹیسٹ میں کامیابی لازمی قرار دی گئی ہے، جس کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 مئی 2025 مقرر کی گئی ہے، جبکہ ٹیسٹ 31 مئی اور یکم جون کو منعقد کیا جائے گا۔ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ بی ایس (آنرز) کے فائنل سمسٹر کے طلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔