گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی اسلم منہاس فائن آرٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سلام ہال میں سالانہ آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں انٹرمیڈیٹ کے 30 طلباء نے اپنے شاندار فن پاروں کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت کو اجاگر کیا۔
نمائش کا افتتاح جی سی یو کے رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی نے کیا۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ صدیق اعوان اور فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر علی رضا پیرزادہ سمیت اساتذہ، طلباء اور آرٹ سے لگاؤ رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نوجوان فنکاروں نے روایتی اور جدید آرٹ کا خوبصورت امتزاج پیش کرتے ہوئے اسلامک کیلیگرافی، پینٹنگ، ڈرائنگ، پینسل اور ڈیجیٹل آرٹ کے علاوہ فوٹوگرافی، ٹیکسٹائل اور گرافک ڈیزائننگ کے بہترین نمونے پیش کیے۔

نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے شرکاء اور اساتذہ نے نوجوانوں کے کام کے اعلیٰ معیار کو بے حد سراہا اور کہا کہ ہر فن پارہ طلباء کی محنت، لگن اور انفرادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے