Home خبریں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں “COP in My City 2025” کا انعقادنوجوانوں میں ماحولیاتی شعور اور پائیدار ترقی کے فروغ پر زور

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں “COP in My City 2025” کا انعقادنوجوانوں میں ماحولیاتی شعور اور پائیدار ترقی کے فروغ پر زور

by Ilmiat

(لاہور، 16 اکتوبر 2025) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے سینیٹر فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اسٹڈیز (SDSC) نے “COP in My City 2025” کے عنوان سے ایک روزہ تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور کلائمیٹ ایکشن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔یہ تقریب محکمہ ماحولیات (EPA) پنجاب کے تعاون سے منعقد کی گئی، جو COP30 کانفرنس (برازیل، نومبر 2025) سے قبل ایک اہم مقامی اقدام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ پروگرام کا آغاز پوسٹر، فوٹوگرافی اور 3D ماڈل کے مقابلوں سے ہوا جن میں چاروں صوبوں کے تعلیمی اداروں سے 253 تخلیقی کام شامل کیے گئے — جن میں 104 پوسٹرز، 102 تصاویر اور 47 تھری ڈی ماڈلز شامل تھے۔

تقریب کے دوران منعقدہ پینل ڈسکشن “Climate Crisis at Our Doorstep: Global Pledges and Local Action” میں ماہرین نے یونیورسٹیوں اور نوجوانوں کے کردار کو کلائمیٹ لیڈرشپ، پالیسی سازی اور عملی اقدامات کے لیے کلیدی قرار دیا۔ڈائریکٹر SDSC، پروفیسر ڈاکٹر فائزہ شریف نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ مقررین میں ڈی جی ای پی اے پنجاب ڈاکٹر عمران حمید شیخ، فیشن ریولوشن کی ہیڈ آف پالیسی و ریسرچ مس لِو سمپلیچیانو، WWF پاکستان کی ڈائریکٹر کلائمیٹ ایکشن و سسٹین ایبلٹی مس نازیفہ بٹ، اور نوجوان نمائندہ ایمان ادریس شامل تھیں۔

سیکرٹری ماحولیات پنجاب محترمہ سلوَت سعید نے صوبائی حکومت کی کلائمیٹ لچک (resilience) کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی، جس کے تحت سالانہ 650 ارب روپے ماحولیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مقامی پالیسیوں کو عالمی وعدوں سے ہم آہنگ کرنا، پائیدار انفراسٹرکچر کو فروغ دینا، اور نوجوانوں کو ماحول دوست اقدامات میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات محترمہ کنول لیاقت نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ بہت کم ہے، لیکن اسے سیلاب، شدید گرمی اور اسموگ جیسے سنگین اثرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کلائمیٹ پالیسیوں، اسموگ کے خلاف منصوبوں، صنعتی اخراج کے کنٹرول اور ماحول دوست اقدامات کو سراہا۔

وائس چانسلر جی سی یو، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کہا کہ جامعات نوجوانوں میں کلائمیٹ لیڈرشپ، تحقیقی صلاحیتوں اور عملی حلوں کو فروغ دینے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں۔مس نازیفہ بٹ نے WWF پاکستان کی جانب سے کاربن اخراج میں کمی اور پالیسی معاونت کے اقدامات پر روشنی ڈالی، جبکہ مس لِو سمپلیچیانو نے فیشن انڈسٹری کے ماحولیاتی اثرات اور پائیدار ڈی کاربنائزیشن کے طریقوں پر گفتگو کی۔

تقریب کے اختتام پر مختلف کیٹیگریز میں کامیاب طلبا و طالبات کا اعلان کیا گیا۔ نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والوں میں فِضا فاطمہ (LCWU) نے اسکول/انٹر فوٹوگرافی، فاطمہ تنویر (GCU) نے فوٹوگرافی کیٹیگری II، رُمَیسہ فاطمہ (LCWU) نے پوسٹرز، ایرما جان (LCWU) نے اسکول/انٹر 3D ماڈلز، اور ماہم زاہد (GCU) نے 3D ماڈل کیٹیگری II میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

#Climate Crisis#GCU #ILMIATONLINE

You may also like

Leave a Comment