Home خبریں جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

by Ilmiat

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اردو زبان و ادب کے جدید رجحانات پر پہلی طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر، ڈین منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرخ الحق نوری، ڈین جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ اور شعبہ اردو کی صدر پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم نے خطاب کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا کہنا تھا کہ جی سی یو طلبہ کی اخلاقی، ثقافتی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو کو اردو کے معروف ادیب انیس ناگی کے بیٹے کی طرف سے دس لاکھ روپے کا عطیہ ملا ہے، اس عطیہ کا مقصد شعبہ اردو کے طلباء کے لیے اسکالرشپ اور گولڈ میڈل قائم کرنا ہے۔

ڈین منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرخ الحق نوری کا کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی نے علمی و ادبی معاملات کو ہمیشہ فروغ دیا اور آج مجھے اس بات پر بہت خوشی ہوئی کہ ایم فل کے طلباء کے لیے ایک علمی ادبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس نوجوان اسکالرز کے درمیان اردو ادب میں جدید علوم اور تحقیق کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ کانفرنس میں ایم فل کے 24 طلباء نے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے۔

You may also like

Leave a Comment