Home کانفرنسز / کانووکیشن PU News…….جین کے مطابق ادویات تجویز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور جس کی ترقی میں مالیکیولر بائیولوجسٹ کاکلیدی کردار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کاپنجاب یونیورسٹی سنٹر فار اپلائیڈ مالیکیولر بیالوجی (کیمب) کی پہلی گرایجویشن تقریب سے خطاب

PU News…….جین کے مطابق ادویات تجویز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور جس کی ترقی میں مالیکیولر بائیولوجسٹ کاکلیدی کردار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کاپنجاب یونیورسٹی سنٹر فار اپلائیڈ مالیکیولر بیالوجی (کیمب) کی پہلی گرایجویشن تقریب سے خطاب

by Ilmiat

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ جین کے مطابق ادویات تجویز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور جس کی ترقی میں مالیکیولر بائیولوجسٹ کاکلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار اپلائیڈ مالیکیولر بیالوجی (کیمب) کے زیر اہتمام الرازی ہال میں منعقدہ پہلی گرایجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،ڈائریکٹر کیمب ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، ریذیڈنٹ آڈیٹر حسن رؤف، فیکلٹی ممبران، ایلومینائی، اور طلباؤطالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ تقریب میں ایم فل مالیکیولر بائیولوجی اور فرانزک سائنسز، سیشن (2021-2024) کے طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اپنی حیاتیاتی تحقیق میں دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ مالیکیولر تکنیک میں کاروباری مواقع تلاش کرسکیں۔ انہوں نے شعبہ کی الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں منتقلی پرکیمب کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ موسم خزاں کے داخلوں میں چار بی ایس پروگراموں کو کامیابی سے شروع کرنے پر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ اور ان کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالیکیولر بائیولوجی ایک وسیع اور امید افزا شعبہ ہے جس میں مستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ مالیکیولر بائیولوجی کے ساتھ مصنوعی ذہانت اورڈیٹا کا انضمام ذاتی ادویات میں پیشرفت کو تیز کر رہا ہے، علاج کو زیادہ درست، موثر اور مریض پر مبنی نسخہ بنا کر صحت کی دیکھ بھال کے مستقبل کو تشکیل دے رہا ہے

۔پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ نے تقریب کوکیمب کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ کیمب 1987ء سے اعلیٰ اثر والی مالیکیولر بائیولوجی ریسرچ کے ساتھ جدید بائیو ٹیکنیکل سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیکیولر بائیولوجی اور فرانزک سائنسز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام 2015 میں شروع کیے گئے تھے، جس کے بعد 2022 میں ایم فل(سیلف سپورٹنگ) پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیمب 8پی ایچ ڈیز اور 200ایم فل سکالرز پیدا کرچکا ہے جو تعلیمی اداروں، صنعتوں اور تحقیق میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کلاسز کے ساتھ قیادت، اعتماد اور مہارت کی اہمیت پر زور ددیا اور اس ویژن کی تکمیل کیلئے دو سال قبل تخلیقی کلب کا آغاز کیا، جو طلباء کو غیر نصابی تعلیم کے مواقع فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر کلب کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد عثمان غنی نے شرکاء کو کلب کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے اس کا آئین وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو منظوری کے لیے پیش کیا۔

You may also like

Leave a Comment