Home Uncategorized جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس کے تین رکنی وفد کاگورنمنٹ سکالرشپ پروگرام کے سربراہ محمد خاصکیہ کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس کے تین رکنی وفد کاگورنمنٹ سکالرشپ پروگرام کے سربراہ محمد خاصکیہ کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

by Ilmiat

 جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس کے تین رکنی وفد نے گورنمنٹ سکالرشپ پروگرام کے سربراہ محمد خاصکیہ کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سے ملاقات کی۔اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایڈوائزر ایچ آر ڈی محمد رضا چوہان، ڈائریکٹر جنرل ریجنل سنٹر،لاہور غلام نبی،پراجیکٹ ڈائریکٹر جہانزیب خان، پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزپروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان اور دیگرنے شرکت کی۔ دورے کے دوران فریقین نے طلباء اور فیکلٹی کے تبادلے کے پروگراموں، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے داد(DAAD) کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم میں بین الاقوامیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے جدت کو فروغ دینے کے لیے طلباء اور فیکلٹی کی زیادہ نقل و حرکت کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد کے شرکاء نے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کو وفروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔بعد ازاں وفد نے سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی(کیمب) کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر کیمب پروفیسر معاذالرحمن نے انہیں ہیلتھ اینڈ ایگری بائیوٹیک لیبز میں جاری تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا۔ وفد نے کیمب میں تیار کردہ سٹیم سیل مصنوعات، بائیو فارماسیوٹیکل اور ایگری بائیوٹیک مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔وفد نے پنجاب یونیورسٹی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور قدیم مخطوطات کا ذخیرہ دلچسپی کے ساتھ ملاحظہ کیا

You may also like

Leave a Comment