Home خبریں جامعہ کراچی اور جماعتِ اسلامی کے زیرِ انتظام آٹھ ٹاؤنز کے درمیان طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات بہتر بنانے کا معاہدہ

جامعہ کراچی اور جماعتِ اسلامی کے زیرِ انتظام آٹھ ٹاؤنز کے درمیان طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات بہتر بنانے کا معاہدہ

معاہدے کے تحت ہر ٹاؤن اپنی لاگت پر ایک ایک پوائنٹ بس کی مرمت، بحالی اور مکمل فعال حالت میں جامعہ کراچی کے حوالے کرے گا۔

by Ilmiat

کراچی: جامعہ کراچی اور جماعتِ اسلامی کے زیرِ انتظام آٹھ ٹاؤنز کے درمیان طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات میں بہتری کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ دستخط کی تقریب آج جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔اس معاہدے کا مقصد جامعہ کراچی کے آٹھ پوائنٹ بسوں کی بحالی اور بہتری ہے تاکہ طلبہ کو محفوظ، مؤثر اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

معاہدے پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور جماعتِ اسلامی کے زیرِ انتظام مختلف ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمینز نے دستخط کیے۔ دستخط کرنے والوں میں گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ، نارتھ ناظم آباد کے چیئرمین عاطف علی خان، لیاقت آباد کے چیئرمین فراز حسیب، ماڈل کالونی کے چیئرمین ظفر احمد، گلشنِ اقبال ٹاؤن کے فواد احمد، نیو کراچی کے چیئرمین محمد یوسف اور جناح ایسٹ کے چیئرمین رضوان عبدالسلام شامل ہیں۔معاہدے کے تحت ہر ٹاؤن اپنی لاگت پر ایک ایک پوائنٹ بس کی مرمت، بحالی اور مکمل فعال حالت میں جامعہ کراچی کے حوالے کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو محفوظ، آرام دہ اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ چیئرمینز نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ مالی سال میں مزید بسوں کو اپنانے اور ان کی مرمت کی کوشش کی جائے گی۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور ٹاؤن چیئرمینز نے اس اقدام کو طلبہ کی سہولت اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

You may also like

Leave a Comment