جامعہ بلوچستان کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چھٹے سمسٹر کے طلبہ نے مختلف علمی مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔محمد رضوان نے آل بلوچستان پالیسی میکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ سدرہ مقبول نے پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپیئن شپ PUDC کے ریجنل راؤنڈ میں بلوچستان کی تمام جامعات کے درمیان پہلی پوزیشن اور نیشنل راؤنڈ میں، جو اسلام آباد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن HEC کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح میر مہراب خان نے آل پاکستان آرٹیکل رائٹنگ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقادر مینگل نے طلبہ کی محنت، لگن اور علمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔تقریب کی میزبانی اسسٹنٹ پروفیسر فائزہ میر نے کی، جنہوں نے کامیاب طلبہ کو شعبہ کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔تقریب میں جناب غلام دستگیر نے طلبہ سے حوصلہ افزا خطاب کیا اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقادر مینگل نے شیلڈز پیش گئیں۔