Home اہم خبریں تھل یونیورسٹی بھکر شعبہ اُردو کے بورڈ آف اسٹڈیز کے بورڈ آف سٹٹدی کا اولین جلاس۔۔۔۔۔۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کی

تھل یونیورسٹی بھکر شعبہ اُردو کے بورڈ آف اسٹڈیز کے بورڈ آف سٹٹدی کا اولین جلاس۔۔۔۔۔۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کی

by Ilmiat

وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار

تھل یونیورسٹی شعبہ اُردو میں ایک اہم علمی سنگِ میل عبور کر لیا گیا، جہاں پہلی باقاعدہ بورڈ آف اسٹڈیزمیٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس کی باضابطہ منظوری وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار اور ڈائریکٹر اکیڈمکس، محترمہ ارم جمیل نے دی، جس کے نتیجے میں شعبہ اُردو کے تدریسی، تحقیقی اور انتظامی امور میں نئی راہیں کھل گئیں۔

اجلاس کی صدارت صدرِ شعبہ اُردو، پروفیسر سرور عظیم قریشی نے کی، جس میں بی ایس اور ایم فل اُردو کے نصاب، تحقیقی مجلہ “لسان و ادب” کے اجراء، ایم فل کے مقالہ جات کے لیے ممتحنین کی نامزدگی، شعبہ کے Logo کی منظوری سمیت دیگر تدریسی و تحقیقی امور پر غور کیا گیا۔میٹنگ میں ملک کی نامور جامعات کے اُردو ماہرین نے شرکت کی، جن میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، الحمد اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر شیر علی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسر ڈاکٹر ذیشان تبسم اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ثقلین سرفراز، یونیورسٹی آف سرگودھا کے پروفیسر ڈاکٹر شفیق آصف، گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے پروفیسر ڈاکٹر اشرف کمال، پروفیسر ڈاکٹر سعید عاصم، پروفیسر ڈاکٹر قمر عباس، پروفیسر غزالہ کشور ملک اور پروفیسر عمران رمضان شامل تھے۔

اجلاس کے دوران تمام معزز اساتذہ نے پیش کردہ ایجنڈے کا تفصیلی جائزہ لیا اور متفقہ طور پر اس کی منظوری دی۔ تحقیقی مجلہ “لسان و ادب” کے اجراء کو اُردو تحقیق و تنقید کے میدان میں ایک انقلابی قدم قرار دیا گیا۔اختتامِ اجلاس پر پروفیسر سرور عظیم قریشی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ اجلاس شعبہ اُردو تھل یونیورسٹی کو علمی و تحقیقی میدان میں مزید ترقی کی جانب لے جانے میں معاون ثابت ہوگا۔ ماہرینِ تعلیم نے اس پیش رفت کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ مستقبل میں مزید کامیابیوں کی راہ ہموار کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment