Home Uncategorized بہاول پور کی زمین کھیلوں کے لئے زرخیز اور یہاں کھیلوں کے میدان آباد ہیں………۔خطہ بہاول پور نے مطیع اللہ خان، سمیع اللہ خان اور دیگر مایہ ناز کھلاڑیوں کو جنم دیا جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کیا۔……….سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار.

بہاول پور کی زمین کھیلوں کے لئے زرخیز اور یہاں کھیلوں کے میدان آباد ہیں………۔خطہ بہاول پور نے مطیع اللہ خان، سمیع اللہ خان اور دیگر مایہ ناز کھلاڑیوں کو جنم دیا جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کیا۔……….سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار.

by Developer

بہاول پور(مزمل شبیر،بیوروچیف رپورٹ )سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا ہے کہ بہاول پور کی زمین کھیلوں کے لئے زرخیز اور یہاں کھیلوں کے میدان آباد ہیں۔خطہ بہاول پور نے مطیع اللہ خان، سمیع اللہ خان اور دیگر مایہ ناز کھلاڑیوں کو جنم دیا جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کیا۔ وہ آج یہاں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام مطیع اللہ خان ہاکی اسٹیڈیم بہاول پور میں بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ چیمپئن شپ2022ء کے فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم محمد شہباز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید، ڈی ای او ایجوکیشن رشید احمد چیمہ، دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف، اساتذہ کرام، طلباء وطالبات اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا کہ آئندہ ماہ بہاول پور ڈویژن میں تحصیل کی سطح پربھی مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کرائے جائیں گے جس سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گابلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور کے نوجوانوں نے صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے۔ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا کہ بہاول پور میں قومی و بین الاقوامی سطح کے اتھلیٹکس مقابلہ جات بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ چیمپئن شپ2022ء کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہااور شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔دریں اثناء سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نیسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ چیمپئن شپ2022ء فاتح ٹیموں کو ونر ٹرافی جبکہ فائنل میچ میں ہارنے والی ٹیموں کو رنر اپ ٹرافیوں سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق گرلز فائنل میچ بہاول پور نواب کی گرلز ہاکی ٹیم اور بہاول نگر کی برق رفتار ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا گیاجوبہاول پور نواب کی گرلز ہاکی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں 7گولز سے جیت لیا۔اسی طرح بوائز فائنل میچ رحیم یار خان اور بہاول پور نواب کی بوائز ہاکی ٹیم کے مابین کھیلا گیاجو بہاول پور نواب کی بوائز ہاکی ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 3گول سے جیت لیااور فاتح قرار پائی۔تقریب کی نظامت کے فرائض شکیل الرحمن نے شاندار انداز میں ادا کئے۔یاد رہے کہ جنوبی پنجاب سکولمپکس کا دوسرا چیپٹر 8نومبر2022ء سے شروع ہو گا جس میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کے 2ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment