Home Uncategorized بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی نمبر 1 فوج ہے۔………ہم بھارت کی تعداد سے بھی نہیں ڈرتے۔پاکستان کی 25 کروڑ عوام فوج ہے…….وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی نمبر 1 فوج ہے۔………ہم بھارت کی تعداد سے بھی نہیں ڈرتے۔پاکستان کی 25 کروڑ عوام فوج ہے…….وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

by Ilmiat

:وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی نمبر 1 فوج ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ عظیم الشان ریلی سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرصدر اکیڈیمک سٹاف ایسویسی ایشن ڈاکٹر امجد عباس مگسی، سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلام، صدرآفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈاکٹر توقیر،صدرپنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹیو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسو سی ایشن چوہدری بشارت محمود،اساتذہ، ملازمین اور طلباؤطالبات سمیت سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، ہم کل بھی زندہ تھے ہم آج بھی زندہ ہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو مرنے سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی تعداد سے بھی نہیں ڈرتے۔پاکستان کی 25 کروڑ عوام فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر مودی نے جنگ شروع کی ہے لیک اسے ہم ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام مجاہدوں کویہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج جب بھی پکارے گی ہم سرحد پر آ کر لڑیں گے اوربھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہم توڑ کر دکھائیں گے اورخون کے آخری قطرے تک ملک کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، ملازمین اور طلباؤطالبات پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کی تاریکی میں ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ہر پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی سا  لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ڈاکٹر محمد اسلام نے کہا کہ دشمن کو اندازہ نہیں کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب ہماری باری کا انتظار کرے۔ 


وہ پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ عظیم الشان ریلی سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرصدر اکیڈیمک سٹاف ایسویسی ایشن ڈاکٹر امجد عباس مگسی، سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلام، صدرآفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈاکٹر توقیر،صدرپنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹیو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسو سی ایشن چوہدری بشارت محمود،اساتذہ، ملازمین اور طلباؤطالبات سمیت سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، ہم کل بھی زندہ تھے ہم آج بھی زندہ ہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو مرنے سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی تعداد سے بھی نہیں ڈرتے۔پاکستان کی 25 کروڑ عوام فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر مودی نے جنگ شروع کی ہے لیک اسے ہم ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام مجاہدوں کویہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج جب بھی پکارے گی ہم سرحد پر آ کر لڑیں گے اوربھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہم توڑ کر دکھائیں گے اورخون کے آخری قطرے تک ملک کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، ملازمین اور طلباؤطالبات پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کی تاریکی میں ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ہر پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی سا  لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ڈاکٹر محمد اسلام نے کہا کہ دشمن کو اندازہ نہیں کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب ہماری باری کا انتظار کرے۔ 

You may also like

Leave a Comment