Home اہم خبریں بنگلہ دیشی طلبہ کا دوسرا گروپ علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے تحت پاکستان پہنچ گیا

بنگلہ دیشی طلبہ کا دوسرا گروپ علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے تحت پاکستان پہنچ گیا

پاکستان–بنگلہ دیش نالج کوریڈورکے تحت حکومتِ پاکستان بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے 500 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کر رہی ہے

by Ilmiat

پاکستان–بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی طلبہ کا دوسرا گروپ پاکستان پہنچ گیا ہے، جس میں 28 طلبہ شامل ہیں جو ملک کی معروف جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں 45 بنگلہ دیشی طلبہ پر مشتمل پہلا گروپ بھی پاکستان پہنچ چکا تھا۔ نئے آنے والے طلبہ کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور شریک جامعات کے نمائندوں نے استقبال کیا، جبکہ ڈھاکا ایئرپورٹ پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے انہیں رخصت کیا۔

May be an image of one or more people, newsroom and text that says 'WELCOME COME 10 OUR BROTHERS AND SISTE WEL FROM BANGLADESH tO PAKISTAN! MUHAM'

پاکستان–بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور عوامی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت حکومتِ پاکستان بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے 500 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کر رہی ہے۔

ایچ ای سی حکام نے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تعلیمی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور معیاری تعلیم اور مکمل سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

You may also like

Leave a Comment