Home اشتہارات بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ کے لیے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں 23 اکتوبر 2025تک توسیع

بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ کے لیے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں 23 اکتوبر 2025تک توسیع

by Ilmiat

اسلام آباد (ایجوکیشن ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ کے لیے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام (فیز III، بیچ IV) کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع 23 اکتوبر تک کر دی ہے۔یہ اسکالرشپ پروگرام ان علاقوں کے باصلاحیت مگر مالی طور پر پسماندہ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ ایچ ای سی کے مطابق توسیع شدہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نئی تاریخ کے اندر اندر اپنی آن لائن درخواستیں جمع کرائیں تاکہ وہ اس مالی معاونت کے پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

You may also like

Leave a Comment