25
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 19 اور 20 جولائی کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ جنگ ایجوکیشن ایکسپو 2025 میں بھرپور شرکت کی، جہاں طلبہ، والدین اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے ایچ ای سی کے اسٹال کا دورہ کیا۔
ایکسپو کے دوران ایچ ای سی کے نمائندگان نے تعلیمی پالیسیوں، اسناد کی توثیق، وظائف، اور اعلیٰ تعلیم میں کوالٹی ایشورنس جیسے اہم موضوعات پر شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے اور مفید معلومات فراہم کیں۔ شرکاء کی بھرپور دلچسپی اور فعال شرکت نے اس ایونٹ کو کامیاب اور بامقصد بنا دیا۔
ایچ ای سی اعلیٰ تعلیم کے فروغ، بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیمی مواقع کی فراہمی، اور نوجوانوں کی علمی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔ کمیشن مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ملک بھر کے طلبہ و طالبات کی رہنمائی اور معاونت جاری رکھے گا۔