Home اہم خبریں این سی اے لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سمر کیمپ کورسز میں داخلوں کا آغاز 

این سی اے لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سمر کیمپ کورسز میں داخلوں کا آغاز 

by Ilmiat

این سی اے لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سمر کیمپ کورسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا۔ان کورسز میں کورسز میں ڈرائینگ،آئل پینٹنگ، واٹر کلر پینٹنگ، سکرپچر، گرافک ڈیزائن، فیشن السٹریشن، اینیمیشن، کیلیگرافی، ، فلم میکنگ فار بگنرز، ڈیجیٹل فوٹوگرافی، سارنگ پلیئنگ، چلڈرن بک السٹریشن، جیولری میکنگ ، گٹار پلیئنگ، تھیٹر، ڈیجیٹل میڈیا جرنلزم، بیسک ڈرافٹنگ، میوزک اور پرنٹ میکنگ بھی شامل ہیں۔ داخلے کے لئے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ16 جولائی 2024 مقررکی گئی ہے۔ داخلہ فارم این سی اے کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا ہے کہ این سی اے اپنے آوٹ ریچ پروگرام کے تحت شہریوں کو ہنرمند بنارہا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی امید ہے سمر کیمپ سے بڑی تعداد میں ملک کے طول و عرض سے شہری مختلف ہنر سیکھنے آئیں گے۔

You may also like

Leave a Comment