منیلا میں ہونے والے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے علاقائی تعلیمی فورم میں وزیرِ تعلیم سندھ، سید سردار علی شاہ نے انٹرنیشنل فنانس فیسیلٹی فار ایجوکیشن (IFFEd) کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقات کی۔ ملاقات میں IFFEd کے سی ای او کارتھک کرشنن، ہیڈ آف آپریشنز نینا اسٹوخنیول اور دیگر سینئر حکام شریک تھے۔ IFFEd ایک جنیوا میں قائم 2023 کی تنظیم ہے جو عالمی سطح پر تعلیم کیلئے مالی وسائل بڑھانے کے لیے کام کرتی ہے۔
جیحات پیش کیں جن میں اسکلز ڈیولپمنٹ، اساتذہ کی تربیت، امتحانی اصلاحات، کمیونٹی کی شوزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے فورم میں صوبے کی فوری اور طویل المدتی ترمولیت اور اسکول سے باہر بچوں کی بحالی مہم شامل ہیں۔IFFEd کی قیادت نے سندھ حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ صوبۂ سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ (SE&LD) کی اصلاحات کو تیز کرنے اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے 10 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کے پراسیس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
یہ پیش رفت سندھ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے جو عالمی تعلیمی مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گی اور صوبے کے تعلیمی نظام میں پائیدار بہتری کا راستہ ہموار کرے گی۔
