مختلف ثقافتیں، ایک پاکستان

لاہور: تاریخی بین الجامعاتی APSUP اولمپیاڈ قومی یکجہتی، کھیلوں میں برتری اور ثقافتی ہم آہنگی کی ایک شاندار علامت بن کر ابھرا۔ اس عظیم الشان مقابلے میں ملک بھر کی 45 سے زائد جامعات کے 5 ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی اور پاکستان کے نوجوانوں کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

تقریب کے دوران ہزاروں طلبہ نے شاندار مارچ پاسٹ کے ذریعے پاکستان کی ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا، جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی ثقافتوں کی خوبصورت نمائندگی کی گئی۔ یہ منظرنامہ “متنوع ثقافتیں، ایک پاکستان” کے تصور کا عملی عکس تھا۔
APSUP کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی بصیرت افروز قیادت میں اس ایونٹ نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک متحد قوم ہے۔ کامیاب کھلاڑیوں کو تمغوں سے نوازا گیا، جو کھیلوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ اور کامیابی کی ایک یادگار تقریب ثابت ہوئی۔
تقریب میں شریک معزز مہمانوں کو یادگاری سووینئر پیش کیے گئے، جبکہ معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اور علی ظفر کی شاندار لائیو پرفارمنس نے حاضرین کو محظوظ کیا اور اس دن کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔