Home اہم خبریں اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے پنجاب یونیورسٹی اپنائیے تحریک کا آغازکر دیا………پاکستان کی ترقی میں چین اپنا کردار ادا کر رہا ہے، چائنیز قونصل جنرل ژاؤ شیریں……..پنجاب یونیورسٹی:ایسو سی ایٹ آرٹس /سائنس کے امتحانی نتائج کا اعلان

اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے پنجاب یونیورسٹی اپنائیے تحریک کا آغازکر دیا………پاکستان کی ترقی میں چین اپنا کردار ادا کر رہا ہے، چائنیز قونصل جنرل ژاؤ شیریں……..پنجاب یونیورسٹی:ایسو سی ایٹ آرٹس /سائنس کے امتحانی نتائج کا اعلان

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ا یسو سی ایشن کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری کا انعقاد الرازی ہال میں ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، آسا کے نو منتخب صدر ڈاکٹر امجد مگسی، سیکرٹری ڈاکٹرمحمد اسلام و دیگر عہدیداران سمیت اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے پنجاب یونیورسٹی کے مالی وسائل میں اضافے کے لئے ”پنجاب یونیورسٹی اپنائیے“مہم کا آغاز کر دیا۔پنجاب یونیورسٹی اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی بہتری کے لیے تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ انہوں امید ظاہر کی کہ سب مل کر پنجاب یونیورسٹی کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ التوا کا شکار سلیکشن بورڈ جلد کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ متعلقہ ڈینز کو 10 دن میں آسامیوں کی اہلیت کے کیسز بھیجنے کی ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ذیادہ سے ذیادہ سولر پینل لگائیں گے اورزرعی زمین کے بہتر استعمال کے لئے بھی ریفارمز لا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ کا فنانشل ماڈل بہتر بنا نے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسا کی’پنجاب یونیورسٹی اپنائیے‘مہم کو سراہتے ہیں۔ ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کہا کہ آسا اساتذہ کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو درپیش مالی چیلنجز کے سد باب اور تعلیمی مسائل کے حل کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔  

پاکستان کی ترقی میں چین اپنا کردار ادا کر رہا ہے، چائنیز قونصل جنرل ژاؤ شیریں

چائنیز قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں چین اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔وہ پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں چین کے نئے سال کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر اورنج لائن ڑین زدونگ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر کنفیوشش انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ثوبیہ خرم، پنجاب یونیورسٹی چائنیز اساتذہ اورطلباء نے شرکت کی۔ تقریب میں چائینیز قونصل جنرل ژاؤشیریں  اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے نئے سال کی تقریبات کا کیک کاٹا۔اپنے خطاب میں ژاؤ شیریں نے کہاکہ پاکستانی عوام کی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہامید ہے کہ نیا سال ہمارے لئے ذیادہ خوشحالی لائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے نئے سال پر چائینیز قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی اور چینی عوام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان کے فروغ میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی:ایسو سی ایٹ آرٹس /سائنس کے امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹوسپلیمنٹری 2024ء اور ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس (سماعت سے محروم) سپلیمنٹری 2024ء امیدواروں کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ 

You may also like

Leave a Comment