[5:38 PM, 2/7/2025] ED Sherjil Ok: اوکاڑہ یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے اپنے ستارہویں اجلاس میں یتیم تعلیم کےلیے مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ موجودہ مالی سال کےلیے 1.6 بلین کے بجٹ کی بھی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے یونیورسٹی کی تعلمی و انتظامی بہتری اور طلباء کو تمام سہولیات کی فراہمی کےلیے دیگر کئی اہم فیصلے بھی کیے۔
اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کی۔ دیگر ممبران میں ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد منیر، سرگودھا یونیورسٹی کے پرو وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس طارق، اوکاڑہ یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار جمیل عاصم، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ڈائریکٹر فنانس ثمینہ درانی، پنجاب ایچ ای سی کے ڈائریکٹر ایچ آر ڈی محمد ماجد خان، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایڈیشنل سیکریٹری زاہدہ اظہر اور حکومت پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محمد عارف شامل تھے۔ یونیورسٹی کے ڈپٹی ٹریثررڈاکٹر شاہد خان نے اجلاس کا ایجنڈہ پیش کیا۔اس موقع پر فنانس ڈیپارٹمنٹ سے سہیل اسلم اور عمر روف بھی موجود تھے۔
کمیٹی کا سب سے اہم فیصلہ پروفیسر سجاد مبین کے ویثرن کے مطابق یونیورسٹی کے تمام یتیم طلباء کے لیے مفت تعلیم کی منظوری تھی۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے طلباء کےلیے 50 ملین کا ایک اینڈوومنٹ اینڈ اسکالرشپ فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر نے اپنی تعیناتی کے بعد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یونیورسٹی میں ڈسپنسری اور جدید طرز کی کینٹین تعمیر کروانے کے عمل کا آغاز کیا تھا۔ اس اقدام کو بھی کمیٹی نے متفقہ طورپہ منظور کر لیا۔
اوکاڑہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے کےلیے وائس چانسلر نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی جانب سے بنائی گئی پالیسی کو بھی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے منظور کر لیا۔پروفیسر سجاد مبین کی غرباء پرور پالیسی کے مطابق کمیٹی نے ڈیلی ویجز ملازمین کےلیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ تنخواہ اور دیگر ملازمین کو سیلف اسپورٹ فنڈ سے پیسوں کی ادائیگی کی بھی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ یونیورسٹی میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو لاگو کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
کمیٹی کے تمام ممبران نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کےلیے وائس چانسلر کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو بے حد سراہا۔ ان اقدامات میں ڈرائیونگ اسکول، پولیس خدمت مرکز، اسکلز ڈویلپمنٹ سنٹر، طلباء کے اسکالزشپس اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قابل ذکر تھے۔
[5:38 PM, 2/7/2025] ED Sherjil Ok: ٹکرز
اوکاڑہ یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے یتیم طلباء کےلیے مفت تعلیم کی منظوری دے دی ……….کمیٹی کے دیگر اہم فیصلوں میں تمام طلباء کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی اور اسکالرشپ فنڈ کا قیام شامل
39