Home اہم خبریں اوکاڑہ یونیورسٹی نےانٹر یونیورسٹی کھیلوں میں میدان مار لیا…….تمام چھ مقابلہ جات میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی واضع برتری

اوکاڑہ یونیورسٹی نےانٹر یونیورسٹی کھیلوں میں میدان مار لیا…….تمام چھ مقابلہ جات میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی واضع برتری

by Ilmiat

..

اوکاڑہ یونیورسٹی نے ساہیوال یونیورسٹی اور یونیورسٹی اف ایگریکلچر فیصل آباد دیپالپور کیمپس کے ساتھ ہونے والے انٹر یونیورسٹی کھیلوں کے سارے مقابلہ جات جیت لیے۔ ایگریکلچر یونیورسٹی میں ہونے والے ان مقابلہ جات میں رسہ کشی، بیڈ منٹن اور ایتھلیٹکس شامل تھے۔
اوکاڑہ یونیورسٹی کی میل اور فی میل ٹیموں نے تمام مقابلہ جات میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔ ان ٹیموں کی سربراہی شعبہ اسپورٹ سائنسز اینڈ فیزیکل ایجوکیشن کےہیڈ شہباز ابراہیم کر رہے تھے۔
اوکاڑ ہ یونیورسٹی کے طلباء کی اس شاندا رکامیابی پہ بات کرتے ہوئے شہباز ابراہیم نے بتایا کہ ان کو شعبہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے ویثرن کے مطابق طلباء میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے رجحانات کو پروان چڑھانے کےلیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ یونیورسٹی کے پاس ایک جدید اسپورٹس کمپلیکس موجود ہے جہاں پہ کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے طلباء کو تعلیم ، تربیت اور ہم نصابی سرگرمیوں کےلیے ایک خوشگوار ماحول مہیا کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کے چالیس ایکٹر پہ مبنی اسپورٹس کمپلیکس میں طلباء آزادی کے ساتھ مختلف کھیلوں کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment