اد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور ان کے حق خود ارادیت کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔ ریلی میں اساتذہ، انتظامی افسران اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی اوکاوین چوک سے شروع ہوکر فلیگ چوک پہ اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ڈائریکٹر اسٹؤڈنٹ افیئرز ، ڈاکٹر شعیب سلیم، اور ایڈیشنل رجسٹرار، جمیل عاصم ، نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔
کشمیر ڈے کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کا کہنا تھا کہ یہ دن مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا دن ہے۔ ہمیں بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکرنا چاہیے ۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو اس بات کا احساس دلانا ہو گا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کریں۔ اس حوالے سے اساتذہ اور محققین کا کردار کلیدی ہے ۔
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی کے اختتام پہ قائدین نے پر جوش تقاریر بھی کیں جن میں نہتے کشمیریوں پہ ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی منظر کشی کی گئی اور بین الاقوامی کمیونٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کےلیے اپنا کردار ادا کرے۔
اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے حوالے سے ریلی ……….ہمیں بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکرنا چاہیے، وائس چانسلر
36