Home اہم خبریں اوپن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے نئے پروگرامز متعارف کرانے کی منظوری دے دی

اوپن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے نئے پروگرامز متعارف کرانے کی منظوری دے دی

by Ilmiat

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 67واں اور اکیڈمک پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی/ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمیٹی(اے پی ڈی/آر ای ٹی)کا 51واں مشترکہ اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرناصر محمودکی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں نئے سرٹیفکیٹ کورسز، شارٹ کورسز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور بی ایس کے پروگرامز متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس کی نظامت اور معاونت کا فریضہ رجسٹرار راجہ عمر یونس نے سرانجام دیا۔اجلاس میں تمام شعبہ جات کے صدور، پرنسپل افسران و بیرونی ممبران شریک تھے۔

اجلاس نے اتفاق رائے سے گزشتہ میٹنگ کے منٹس منظور کئے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی چاروں فیکلٹیوں کلیہ سائنس،علوم اسلامیہ،کلیہ سماجی علوم اور کلیہ تعلیم کے مختلف پروگرامزمیں کورسز کے عنوانات اورموضوعات کی تبدیلی کی بھی منظوری دی۔ ڈپلومہ پروگرامز افتاء،امام وخطیب کو آن لائن کرنے، آئلٹس کاشارٹ کورس،کلینکل نیوٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، پولیٹکل سائنس، انٹرنیشنل ریلیشنز،ڈیٹاسائنس،سائبرسیکورٹی،آرٹیفشل انٹیلی جنس اور اینوائرمنٹل سٹدیز میں بی ایس پروگرام متعارف کروانے کی منظوری دی گئی۔ سروسز ڈیپارٹمنٹس جن میں شعبہ امتحانات، ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز اور ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک پلانگ اور کورس پروڈکشن کے پیش کئے ایجنڈا کی بھی منظوری دی گئی۔

You may also like

Leave a Comment