انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے شعبہ پارٹیکل فزکس نے ایک روزہ بین الاقوامی ہائبرڈ کانفرنس بعنوان پارٹیکل فزکس میں ابھرتے ہوئے رجحانات کا انعقاد کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عالمی سطح کی یونیورسٹی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے اساتذہ فزکس کے میدان میں اعلیٰ درجے کی تدریس و تحقیق میں مصروف عمل ہیں۔ اس کانفرنس نے ملکی و غیر ملکی محققین اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور پارٹیکل فزکس کے حالیہ جدید پہلوؤں اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹیکل فزکس ایک ایسا شعبہ ہے جو مادے کی بنیادی ساخت یعنی معلوم کائنات بشمول تمام کہکشاؤں ستاروں اور کائنات کو تشکیل دینے والی قوتوں کو سمجھنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ شعبہ ابھی تک نامعلوم کائنات جیسے کہ ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کی تلاش میں بھی مصروفِ عمل ہے۔ پروفیسر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس نے پارٹیکل فزکس سے وابستہ ماہرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس علمی اجتماع کو پاکستان میں پارٹیکل فزکس کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔کانفرنس فوکل پرسن ڈاکٹر محمد شعیب بلوچ کی متحرک قیادت میں شعبے کو پاکستان میں ایک نمایاں تحقیقی مرکز بنانے کے لیے مسلسل حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے۔اسی طرح تنظیمی کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر رؤف اطہراور ڈاکٹر محمد گل نے پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور تقریب کی کامیاب اور مؤثر تنظیم میں اہم کردار ادا کیا۔کانفرنس میں پاکستان اور بیرون ملک سے آئے ہوئے ممتاز محققین ڈاکٹر شمع ابوزید CERN لیبارٹری میں CMS تجربے سے وابستہ بین الاقوامی اسپیکر تھیں۔ انہوں نے سٹینڈرڈ ماڈل سے آگے نظریاتی پیش رفت پر مدلل گفتگو کی اور عالمی سطح پر پارٹیکل فزکس میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر اشفاق احمد این سی پی اسلام آباد، ڈاکٹر جمیلہ بشیر بٹ وی یو اسلام آباد، ڈاکٹر فیصل اکرم CHEP لاہور، ڈاکٹر محمد جمیل اسلم قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر اعجاز احمد FUUST اسلام آباد، ڈاکٹر محمد شعیب بلوچ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ڈاکٹر رؤف اطہر اور ڈاکٹر محمد گل شامل تھے۔کانفرنس کے دوران کئی اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی جن میں کولائیڈر فزکس، کوانٹم فیلڈ تھیوری، سپرسمیٹری، جدید ڈیٹیکٹر ٹیکنالوجیز، اور جدید سمولیشن تکنیکیں شامل تھیں۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے شعبہ پارٹیکل فزکس میں ایک روزہ بین الاقوامی ہائبرڈ کانفرنس بعنوان پارٹیکل فزکس میں ابھرتے ہوئے رجحانات کا انعقاد
63