ہنیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل (NAEAC) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرمنٹ (IAE) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بی ایس اینوائرمنٹل سائنس ڈگری پروگرام کی منظوری کا اعلان کیا ہے ۔ اس ڈگری کے اجراء سے جنوبی پنجاب میں اسلامیہ یونیورسٹی کو ماحولیاتی سائنسز کی تعلیم و تحقیق میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔ بی ایس اینوائرمنٹل سائنسز کے حامل گریجویٹس کےلیے سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمتوں کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعلیمی کارکردگی کے جائزہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ‘X 2’ کیٹیگری میں نمایاں 71فیصد سکور حاصل کیے ہیں۔ یہ اسکور ‘X 2’ زمرے کے میں اعلیٰ ترین کامیابی کو کرتا ہے جو پروگرام کی اہمیت اور اعلی تعلیمی معیار کا اظہار ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی اور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے تعلیمی جائزہ کے کامیاب دورے پر فیکلٹی اور طلباء کو ان کی غیر متزلزل محنت اور لگن سے اچھی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پی سی بی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پی سی بی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ پہلا میچ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ویمن یونیورسٹی ملتان کے درمیان بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کھیلا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے۔ جبکہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی نے 10.2 اوورز میں صرف 14 رنز بنائے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ٹیم کی کپتان صبا خورشید نے 67 رنز بنائے اور انہیں شاندار کارکردگی پر ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا اور نقد انعام سے نوازا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ، ڈائریکٹر سپورٹس (خواتین)، ڈاکٹر عنبرین مقصود نےاس کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔