Home اہم خبریں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (فاسٹ ) کراچی میں Procom’23  کانفرنس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (فاسٹ ) کراچی میں Procom’23  کانفرنس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

by Developer

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (فاسٹ ) کراچی میں Procom’23  کانفرنس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی سید امین الحق، وفاقی وزیر آئی ٹی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس تقریب میں پیشہ ور افراد، صنعتی رہنماؤں، اور مختلف شعبوں کے ماہرین کو مدعو کیا گیا تاکہ ٹیکنالوجیز اور اختراعات کے تازہ ترین رجحانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے متنوع اور متحرک پیشہ ورانہ تجربے کے ساتھ اپنے خیالات، نظریات اور وژن پر تفصیلی گفتگو کی۔ کانفرنس کے موقع پر وائس چانسلر نے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے تفصیلی گفتگو کی اور انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے آئی ٹی کے شعبے میں اٹھائے گئے مختلف اقدامات بارے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے ای روزگار اور آئی ٹی کے کئی دیگر منصوبوں میں یونیورسٹی کی پیش رفت کو سراہا۔ وائس چانسلر نے وفاقی وزیر کو بہاولپور کا دورہ کرنے اور تعلیمی اور تحقیقی کاوشوں میں ترقی کی رفتار کو دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ امین الحق نے کہا کہ وہ جلد دورہ کریں گے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment