Home اہم خبریں انجینئر محمد بلیغ الرحمن گورنر پنجاب و چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مقابلے کے امتحانات کے مرکز کا افتتاح کیا………فیض احمد فیض اردو زبان و ادب کی قدآور شخصیت ہیں۔ فیض احمد فیض اپنے عہد کا اہم ترین ثقافتی اور ادبی حوالہ ہی نہیں بلکہ محنت کش عوام کے سب سے موثر ترجمان بھی ہیں۔…….. گورنر پنجاب

انجینئر محمد بلیغ الرحمن گورنر پنجاب و چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مقابلے کے امتحانات کے مرکز کا افتتاح کیا………فیض احمد فیض اردو زبان و ادب کی قدآور شخصیت ہیں۔ فیض احمد فیض اپنے عہد کا اہم ترین ثقافتی اور ادبی حوالہ ہی نہیں بلکہ محنت کش عوام کے سب سے موثر ترجمان بھی ہیں۔…….. گورنر پنجاب

by Developer
انجینئر محمد بلیغ الرحمن گورنر پنجاب و چانسلر نے آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مقابلے کے امتحانات کے مرکز کا افتتاح کیا۔ اس امتحانی مرکز میں یونیورسٹی طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے مقابلے کے امتحان کی کوچز کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گورنر پنجاب نے سرکاری جامعات میں اپنی نوعیت کے منفرد مرکز کے قیام کے لیے سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد احتشام انور اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے کے امتحان کی تیاری کا مرکز گزشتہ ایک سال سے کام کر رہا ہے اور 100فیصد نتائج کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور صرف بہاول پور ڈویژن اور جنوبی پنجاب کی یونیورسٹی ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں کے طلباء وطالبات بھی اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور ان طلباء وطالبات میں تعلیم کے ساتھ ساتھ لیڈر شپ کی صلاحتیں بھی نکھر کر سامنے آرہی ہیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد یہ طلباء وطالبات قوم و ملک کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں جنوبی پنجاب میں دانش سکول قائم کیے گئے تھے تاکہ دوردراز کے علاقوں میں بہتر تعلیم مہیا کی جائے اوریہ طلبا ء وطالبات مستقبل میں سرکاری اور نجی اداروں میں اعلیٰ جگہوں پر خدمات سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مقابلے کے امتحان کا مرکز انتہائی خوش آئند ہے اور دوررس نتائج کا حامل ہے۔ انہوں نے طلباء وطالبات سے کہاکہ اپنی زندگیوں کو بامقصد بنائیں اور ایک وژن رکھیں جو نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ قوم و ملک کے فائدے کا باعث ہو۔ سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجا ب ڈاکٹر محمد احتشام انور نے کہا کہ اس مرکز کے قیام سے ایک خواب پورا ہوا ہے جس سے اس علاقے کے طلباء وطالبات اعتماد کے ساتھ تمام مقابلے کے امتحانوں میں شریک ہو کر اپنے لیے بہتر روزگار کے دروازے کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے اس مرکز کے قیام پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر شاہد افضل درانی نے مقابلے کے امتحان کے مرکز کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ اس سے قبل گورنر پنجاب وائس چانسلر سیکریٹریٹ پہنچے اور آئی یو بی ینگ لیڈر زسے ملاقات کی اور ان کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں اور مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ چانسلر نے طلباء وطالبات کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ورلڈ سوئل ڈے کی مناسبت سے ڈیپارٹمنٹ آف سوئل سائنس کے فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا۔

You may also like

Leave a Comment