8
مزید برآں، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا سرپرست کنسورشیم برائے موسمیاتی تبدیلی، پائیداری اور تحفظ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز، ڈاکٹر محمد حیدر نیشنل ریسرچ سنٹر آف انٹر کراپنگ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دیگر سائنسدان، طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ آخر میں، پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی ڈائریکٹر انٹرنیشنل سینٹر فار کلائمیٹ چینج فوڈ سیکیورٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تمام شرکاء بشمول چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور چائنیز اکیڈمی آف انوائرمینٹل سائنسز کے چینی مندوبین/سفارت کاروں کو ان کے نتیجہ خیز دورہ اور اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کو منتخب کرنے پر سراہا۔ آخر میں، چینی مندوبین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈپلومہ ان ایگریکلچرل سائنسز، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ کے طلباءوطالبات کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔
ایگری کمیونٹی کالج، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹ اور انٹرنیشنل سنٹر فار کلائمیٹ چینج فوڈ سیکیورٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پاکستان کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی پروجیکٹ پہاڑی علاقوں میں پودوں کی بحالی اور کاربن کے حصول کے امکانات پر مطالعہ کے موضوع کےپراجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کلیدی لیبارٹری آف لینڈ سرفیس پیٹرن اینڈ سمولیشن، انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافک سائنسز اینڈ نیچرل ریسورس ریسرچ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، بیجنگ، چائنا اور سینٹر فار ایکولوجیکل سولائزیشن ریسرچ، چائنیز ریسرچ اکیڈمی آف انوائرمینٹل سائنسز، بیجنگ، چائنا کے 07 مندوبین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران زمین کے استعمال کےلیے زمین کا احاطہ، کاشتکاری کی زمین، ماحولیاتی نظام کی بحالی، آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات اور بہت سے دیگر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، بیجنگ، چائنا اور سنٹر فار ایکولوجیکل سولائزیشن ریسرچ، چائنیز ریسرچ اکیڈمی آف انوائرمینٹل سائنسز، چائنا کے سرکردہ سفارت کار/محققین/پروفیسرز موجود تھے، جوبین الاقوامی مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی فوڈ سیکیورٹی اینڈ سسٹین ونچرز کے تعاون، اور مشترکہ منصوبوں میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف، پرو وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے اس تقریب کی صدارت کرتے ہوئے چینی مندوبین کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور بین الاقوامی مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی فوڈ سیکیورٹی اینڈ سسٹین ایبلیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور کنسورشیم آن کلائمیٹ چینج، سسٹین ایبلٹی اینڈ کنزرویشن اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور ریسورسز ریسرچ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، بیجنگ، چائنا اور سینٹر فار ایکولوجیکل سولائزیشن ریسرچ، چائنیز ریسرچ اکیڈمی آف انوائرمینٹل سائنسز، بیجنگ، چین کے سائنس دانوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے۔