65
اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام اسکول لیڈرشپ بوٹ کیمپ 3 کا باقاعدہ آغاز ملتان ریجن میں ہو گیا۔ یہ پروگرام برٹش کونسل کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
تین روزہ تربیتی پروگرام، جو 10 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا، کا مقصد خصوصی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کو جدید لیڈرشپ مہارتوں، جدت پر مبنی تعلیمی طریقوں، اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے جدید رجحانات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ خصوصی بچوں کی تعلیم کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکے۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ اس مشترکہ کوشش کے ذریعے خصوصی تعلیم کے اداروں میں زیادہ مضبوط، جامع اور ترقی پسند تعلیمی ماحول تشکیل دیا جائے گا۔
تمام شرکاء کے لیے اس تربیتی پروگرام کے بھرپور اور متاثر کن تجربے کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔