Home عالمی خبریں Pak Saudi “Strategic Mutual Defense Agreement”………اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کےسرکاری دورۂ مملکتِ سعودی عرب کے موقع پرمشترکہ اعلامیہ۔۔۔۔۔۔۔۔قریبی دفاعی تعاون کی بنیاد پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ” پر دستخط۔۔۔۔۔۔۔۔۔معاہدے کے مطابق کسی بھی ملک پر جارحیت دونوں پر جارحیت تصور ہوگی۔

Pak Saudi “Strategic Mutual Defense Agreement”………اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کےسرکاری دورۂ مملکتِ سعودی عرب کے موقع پرمشترکہ اعلامیہ۔۔۔۔۔۔۔۔قریبی دفاعی تعاون کی بنیاد پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ” پر دستخط۔۔۔۔۔۔۔۔۔معاہدے کے مطابق کسی بھی ملک پر جارحیت دونوں پر جارحیت تصور ہوگی۔

by Ilmiat

خادمِ حرمین شریفین کے ولی عہد اور وزیرِاعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی پُرخلوص دعوت پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِاعظم جناب محمد شہباز شریف نے مملکتِ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ دورہ 25/3/1447ھ بمطابق 17 ستمبر 2025 کو ہوا۔

ریاض کے قصرِ یمامہ میں ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیرِاعظم پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود کی موجودگی میں سرکاری مذاکراتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر وزیرِاعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور دلی سلام پہنچائے۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی و تزویراتی تعلقات کا جائزہ لیا۔

تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری، اخوت اور اسلامی یکجہتی کے رشتے، مشترکہ تزویراتی مفادات اور قریبی دفاعی تعاون کی بنیاد پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ” پر دستخط کیے گئے۔ ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے، مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مؤثر رَدِعمل یقینی بنانے کا عہد ہے۔ معاہدے کے مطابق کسی بھی ملک پر جارحیت دونوں پر جارحیت تصور ہوگی۔

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا پرتپاک استقبال اور پُرمہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی صحت و سلامتی اور سعودی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جواباً، ولی عہد و وزیرِاعظم نے وزیرِاعظم پاکستان کی صحت و عافیت اور پاکستان کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

#Pak Saudi “Strategic Mutual Defense Agreement”

You may also like

Leave a Comment