اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز بشمول بہاول پور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور لیاقت پور میں فال ایڈمیشن 2024کی داخلہ مہم کا آغاز ہو گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس، ڈائریکٹر اکیڈمک و چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے اپنے پیغام میں کہا ہیکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی ٹاپ 10یونیورسٹیوں اور دنیا کی 1000بہترین جامعات میں شامل ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ بہت سے نئے تعلیمی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ ان میں بہت سے تعلیمی پروگرام ایسے ہیں جو جنوبی پنجاب کی دوسری جامعات میں نہیں پڑھائے جاتے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں 150سے زائدبی ایس پروگرام دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے حالیہ دنوں میں 50سے زائد نئے ایم فل پرگراموں میں داخلوں کے لیے اجازت نامہ جاری کیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس خطے کی واحد یونیورسٹی ہے جو بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں اتنے زیادہ پروگراموں میں داخلے فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ایف ایس سی فرسٹ ایئر کی بنیاد پر داخلہ اپلائی کیا جا سکتا ہے اور اسی طرح جو طلبا وطالبات اس سیمسٹر میں بی ایس کی ڈگری مکمل کریں گے ان کو بھی گزشتہ زرلٹ کی بنیاد پر ایم فل میں داخلہ مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی اور طلباوطالبات ہمارے خیر سگالی سفیر ہیں۔ وہ اپنے ارد گرد کے بچوں کی رہنمائی کریں کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اعلیٰ درجے کی تدریس و تحقیق جار ی ہے
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز بشمول بہاول پور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور لیاقت پور میں فال ایڈمیشن 2024کی داخلہ مہم کا آغاز
47