Home خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بارش میں اضافے کے منصوبے کے ذریعے چولستان میں خصوصی ایگرو اکنامک زون کے قیام کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈحکومت پنجاب نے لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام …….. شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور کے اشتراک سے جشن خودی بسلسلہ یوم اقبال کی دس روزہ  تقریبات کے سلسلے میں سکیچ /پینٹنگ مقابلے کا انعقاد  ……..

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بارش میں اضافے کے منصوبے کے ذریعے چولستان میں خصوصی ایگرو اکنامک زون کے قیام کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈحکومت پنجاب نے لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام …….. شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور کے اشتراک سے جشن خودی بسلسلہ یوم اقبال کی دس روزہ  تقریبات کے سلسلے میں سکیچ /پینٹنگ مقابلے کا انعقاد  ……..

by Developer

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بارش میں اضافے کے منصوبے کے ذریعے چولستان میں خصوصی ایگرو اکنامک زون کے قیام کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈحکومت پنجاب نے لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس میں چولستان کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بارشوں میں اضافے کے پروجیکٹ کے مستقبل کے روڈ میپ پر بات چیت اور حتمی شکل دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب محمد عبداللہ خان سمبل نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد سہیل انور،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ساؤتھ پنجاب آفتاب پیرزادہ  بھی شریک ہوے ۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وفدکی سربراہی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر اطہر محبوب نے کی اور ڈاکٹر محمد علی رضا، ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ سنٹر آف انٹرکراپنگ، ڈاکٹر محمد حیدر بن خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ سنٹر آف انٹرکراپنگ نے شرکاء کو پروجیکٹ کے مستقبل کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ تمام شرکاء نے اس پروجیکٹ میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی خصوصی شمولیت کو سراہا اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے متوقع مسائل کے حل کی جانب قدم اٹھانے پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے وژن کوسراہا۔

…….2…….

شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور کے اشتراک سے جشن خودی بسلسلہ یوم اقبال کی دس روزہ  تقریبات کے سلسلے میں سکیچ /پینٹنگ مقابلے کا انعقاد رشیدیہ أڈیٹوریم میں ہوا۔ مقابلے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ملک ذکاءاللہ نے حاصل کی۔ مقابلے کے قواعد و ضوابط کے کے بارے میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل پہاول پور سجاد حسین نے ہدایات دیں۔  طلبہ و طالبات نے علامہ اقبال کے سکیچ اور پینٹنگز بڑی محنت سے تیار کیے۔ مقابلے میں شریک طلبہ و طالبات کا تعلق سکول ، کالجز اور جامعات سے تھا۔ تقریب کی نظامت سجاد حسین نے انجام دئیے۔ شعبہ اقبالیات سے ڈاکٹر محمد اصغر سیال سے شکریہ ادا کیا اور پیغام خودی کو پیغام عمل قرار دیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی نے شعبہ اقبالیات اور أرٹس کونسل کی مشترکہ کاوش کی تعریف کی۔ انھوں نے طلبہ کو فائن آرٹس کی طرف کی طرف مائل دیکھ کر خوشی کا اظہار  کیا۔    مقابلے میں منصفین کے فرائض میڈم ماریہ انصاری پرنسپل یونیورسٹی کالج اف فائن آرٹس اینڈ ڈیزائن اور فرجاد فیض نے انجام دئیے.محمد رمضان نے پہلی، سویرا ستار نے دوسری اور  ثنا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حوصلہ افزائی کا انعام طیبہ شاہد کو دیا جائے گا۔ آخر میں تمام شریک طلبہ و طالبات میں اعزازی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے اور مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو لیا گا۔

You may also like

Leave a Comment