Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے آفس آف دی انڈسٹریل انگیجمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ گلوبل سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کانفرنس …….. سینٹر فار پیس اینڈ کنفلیکٹ ریزولوشن اور ایس ڈی جیز کولابریشن سنٹر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے اشتراک سے عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منایا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے آفس آف دی انڈسٹریل انگیجمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ گلوبل سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کانفرنس …….. سینٹر فار پیس اینڈ کنفلیکٹ ریزولوشن اور ایس ڈی جیز کولابریشن سنٹر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے اشتراک سے عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منایا

by Developer
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے آفس آف دی انڈسٹریل انگیجمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ گلوبل سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد سائنسدانوں، محققین اور صنعتی ماہرین کو جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ کانفرنس کا افتتاح وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کا مقصد ہمارے ماہرین کو عالمی سطح پر سائنس، ٹیکنالوجی اور ماحولیات میں ہونے والی جدیدترین پیش رفت سے آگاہ کرنا ہے۔ کانفرنس کے انعقاد سے اکیڈمیا اور انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا۔ اسی طرح موجودہ معاشی چیلنجز میں درپیش صورتحال سے نمٹنے کے لیے نئے آئیڈیاز پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ کانفرنس میں وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی پروفیسر ڈاکٹر شاہنا عروج کاظمی، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف گیمبیا اور بانی صدر پنجاب فوڈ اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم، کنٹری ڈائریکٹر ہلال فوڈ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان، ڈاکٹر رحیم ملائیشیاء اور ڈاکٹر رفیق ترکی نے شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنس، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار اور ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوارمنٹل، پروفیسر ڈاکٹر خالد منصور ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری کی سرپرستی میں ڈاکٹر محمد آصف خان پرنسپل آرگنائزیشن اور ڈائریکٹر فیکلٹی آف انڈسٹریل انگیجمنٹ آفس اور ڈاکٹر ذولفقار احمد کنوینئر نے کیا۔ جبکہ ایلوشن پاکستان کے خرم اقبال نے کانفرنس کے انعقاد میں معاونت کی۔ کانفرنس کے انعقاد میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، یونیورسٹی آف سرگودھا، یونیورسٹی آ ف لاہور، گومل یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے باٹنی، فوڈ سائنس، فزکس، میتھمیٹکس، سائیکالوجی، مینجمنٹ سائنسز، مائیکروبائیولوجی، وٹرنری، کیمسٹری  اور بائیو ٹیکنالوجی کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف صوابی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مابین سائنسی تحقیق کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ کانفرنس کے دوسرے روز پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ڈیزٹ سٹڈیز اور پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر چیئرپرسن شعبہ اسپیشل ایجوکیشن نے کلیدی خطاب کیا۔

You may also like

Leave a Comment