Home خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی کمیٹی برائے انسداد و تدارک منشیات کے زیر اہتمام منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر عباسیہ کیمپس میں خصوصی سیمینارکا انعقاد  

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی کمیٹی برائے انسداد و تدارک منشیات کے زیر اہتمام منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر عباسیہ کیمپس میں خصوصی سیمینارکا انعقاد  

by Ilmiat

)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی کمیٹی برائے انسداد و تدارک منشیات کے زیر اہتمام منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر عباسیہ کیمپس میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسربہاول پور رائے بابر سعید مہمان خصوصی تھے اور صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔ ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور رائے بابر سعید نے کہا کہ منشیات ایک عالمی مسئلہ ہے۔  نوجوان نسل کو اس سے بچانا اور محفوظ رکھنا متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کا کردار بہت اہم ہے جو تسلسل سے منشیات کی روک تھام اور مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے آگاہی پھیلاتے ہے۔ رائے بابر سعید نے کہا کہ نوجوانوں سے رابطہ بہت ضروری ہے۔ انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے اس مسئلے کے روک تھام میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔ نوجوانوں کو فعال اور مثبت طرز زندگی کی جانب راغب کرنے کے لیے اداروں بمشول پولیس والدین اور تعلیمی اداروں کا باہمی ربط اور تعاون ضروری ہے۔ نوجوان نسل سے عدم رابطے کی خلیج کو پر کرنا ہوگا۔ اس طرح انسداد منشیات کے ادارے اس وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جب وہ معاشرے میں اچھے تاثر کے حامل ہوں۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کی جانب سے 2 ماہ کی آگاہی مہم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے جاری رکھنے اور پولیس اور دیگر اداروں کی سرگرمیوں سے مربوط کرنے پر ضرور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے اساتذہ اور پولیس افسران پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے جو اس سلسلے میں مشترکہ کوششیں کریں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے تقریب میں خصوصی شرکت پر ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی سے تعاون کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہی ملک اور معاشرے کامیاب ہیں جہاں منشیات سے متعلق زیرو ٹالرینس ہے۔ ہمیں اپنے نوجوان نسل خصوصا طلباو طالبات کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کے لیے مسلسل رابطے میں رکھنا ضروری ہے۔ فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر فیاض الدین نے گزشتہ سال انسداد منشیات اور اس کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے تمام فییکلٹیز اور شعبہ جات میں سیمینار اور آگاہی مہم کی تفصیل پیش کی۔ انہوں نیکہا کہ یہ  آگاہی مہم یونیورسٹی میڈیکل یونٹ، ہاسٹل انتظامیہ،شعبہ تعلقات عامہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر اداروں کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قائد اعظم میڈیکل کالج سے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر چوہدری نے منشیات اوراس کے معاشرے پر اثرات سے متعلق خصوصی لیکچر دیا۔

You may also like

Leave a Comment