Home اہم خبریں IUB FLOOD RELIEF………اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تمام کمیونٹی اساتذہ ملازمین طلباوطالبات اور ایلومنائی سیلاب متاثرین کے ریسکیو  ریلیف اور بحالی کے لیے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

IUB FLOOD RELIEF………اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تمام کمیونٹی اساتذہ ملازمین طلباوطالبات اور ایلومنائی سیلاب متاثرین کے ریسکیو  ریلیف اور بحالی کے لیے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

by Ilmiat

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور آزمائش کی گھڑی میں اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تمام کمیونٹی اساتذہ ملازمین طلباوطالبات اور ایلومنائی سیلاب متاثرین کے ریسکیو  ریلیف اور بحالی کے لیے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وائس چانسلر نے اس بات کا اظہار عباسیہ کیمپس میں آئی یوبی فلڈ ریلیف سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی یوبی فلڈ ریلیف سیل کا بنک اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا ہے تاکہ یونیورسٹی کمیونٹی اور مخیر حضرات سیلاب زدگان کے لیے امداد جمع کر سکیں۔ یونیورسٹی کے رضاکار طلباوطالبات کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک 500 سے زائد طلباو طالبات کا اندراج کیا گیا ہے۔ آئی یو بی فلڈ ریلیف سیل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نوید رانجھا نے کہا کہ قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی کوارڈینیشن کے تحت یونیورسٹی کا مرکزی فلڈ ریلیف سیل فعال کر دیا گیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ٹیمیں دریائے ستلج کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے کر رہی ہیں تاکہ میڈیکل کیمپ ویٹرنری کیمپ اور نفسیاتی بحالی کے کیمپس قائم کیے جائیں۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی کی کہ سیلاب متاثرین کے لیے خوراک کپڑوں اور ادویات کا انتظام کیا جائے ۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جائیں گی ۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس ،پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور ڈین فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ،پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چیئرمین ڈیپارٹمنٹ اپلائیڈ سائیکالوجی، خزانہ دار طار ق محمود شیخ، ڈائریکٹر آئی ٹی ذوالفقار سعید، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان چیمہ، چیف سیکورٹی آفیسر عبدالودود، اوسا کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابراہیم، انجینئرنگ ڈویژن سے ارشاد حسین نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment