Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مزید شعبہ جات کو این او سی جاری

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مزید شعبہ جات کو این او سی جاری

by Developer

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مزید شعبہ جات کو این او سی جاری کر دئیے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پی ایچ ڈی پروگراموں فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ،پیتھومیڈیسن  اور ایم ایس اور ایم فل کے لئے شعبہ اسلامک سٹڈیز ود سپیشلائزیشن اِن ورلڈ ریلجنز اینڈ انٹرفیتھ ہارمنی، اسلامک سٹڈیز ود سپیشلائزیشن اِن فقہ اینڈ شریعہ ، انگلیش لینگوئج ٹیچنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی پراجیکٹ مینجمنٹ ، ڈیٹا سائنس اور بینکنگ اینڈ فنانس کے پروگراموں میں این او سی جاری کیے ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے گزشتہ تین برسوں میں اب تک ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری کے لیے ہائرایجوکیشن کمیشن سے69 این او سیز حاصل کیے ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ڈائریکٹر، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ ، ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان کو مبارکباد دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment