Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پہلی سوشل میڈیا سمٹ سنٹر فار میڈیا، سوسائٹی اینڈ ڈیموکریسی،ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اورا ٓئی یو بی سوشل میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ 

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پہلی سوشل میڈیا سمٹ سنٹر فار میڈیا، سوسائٹی اینڈ ڈیموکریسی،ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اورا ٓئی یو بی سوشل میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ 

by Developer

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پہلی سوشل میڈیا سمٹ سنٹر فار میڈیا، سوسائٹی اینڈ ڈیموکریسی،ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اورا ٓئی یو بی سوشل میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب لاہور اعظم چوہدری نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں حاصل ہونے والی کامیابیاں عالمگیر نوعیت کی ہیں۔ یونیورسٹی نے صرف تین برسوں کی قلیل مدت میں ہرشعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ بغداد الجد ید کیمپس میں تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں میں مصروف اساتذہ اور طلباء وطالبات سے ملاقات اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ یہ یونیورسٹی جلد ہی نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح کی چند بڑی یونیورسٹیوں میں شامل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا تیزی سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی جگہ لے رہا ہے اور معلومات کا اولین ذریعے بن گیا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا اور اخبار ی صنعت معاشی مشکلات کا شکار ہیں خصوصا اخبار کی پرنٹنگ بہت بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ دور حاضر میں وہی ادارے کامیاب ہیں جن کا سوشل میڈیا سسٹم مضبوط ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز نے کہا کہ پریس کلب لاہور سے وفد کی بہاول پور آمد اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ انتہائی خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے میڈیا کی دنیا میں بڑے نام پیدا کیے ہیں جو قومی اور عالمی سطح پر وطن عزیز اور یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد احمد خالد نے اس موقع پر یونیورسٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ قریبا 2ملین سوشل میڈیا صارفین اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سوشل میڈیا سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو لپور کا فیس بک اکاؤنٹ اساتذہ، طلباء وطالبات اور یونیورسٹی کمیونٹی میں بے حد مقبول ہے۔ یونیورسٹی فیس بک کے فالورز کی تعداد 1,63,000ہے۔ اسی طرح یونیورسٹی ٹوئٹر، یوٹیوب، انسٹا گرام اور لنکڈان پر بھی موثر انداز میں یونیورسٹی کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کا آئی یو بی نیوز کے نام سے ایک ویب چینل بھی ہے۔ یہ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پبلک ریلیشن آفس کے زیر اہتمام چلائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیوز لیٹر، سالانہ رپورٹ، پراسپکٹس اور مختلف کتب کی پرنٹنگ بھی اس شعبے سے ہوتی ہے۔ ڈاکٹر جام سجاد حسین اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیزاور ڈائریکٹر ایف ایم 92نیوزنے کہاکہ یونیورسٹی میں سالانہ سوشل میڈیا سمٹ کا انعقاد ہو گا اور یہ اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ سوشل میڈیا کے مثبت پہلوؤں کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا سوسائٹی بھی قائم کی گئی ہے جس سے وابستہ طلباء و طالبات بہت لگن اور محنت سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے وفد کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی آمد اور سوشل میڈیا سمٹ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔  

You may also like

Leave a Comment