)پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سپرنگ سیمسٹر 2025 کے داخلے جاری ہیں۔فیکلٹی آف آرٹس اینڈلینگویجز میں 9 شعبہ جات اور ایک یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ پاس طلباو طالبات بی ایس پروگراموں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ اسی طرح ایم فل اور پی ایچ ڈی میں بھی داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلباو طالبات جنہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے ان کے لیے جامعہ اسلامیہ نے ایم فل کے داخلوں کے لیے 25فیصد فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز جامعہ کی اولین فیکلٹی اور بڑی فیکلٹی میں سے ہے۔جس میں اردو، انگریزی، فارسی، سرائیکی،تاریخ، پاکستان اسٹڈیز، فلاسفی، اقبال اسٹڈیز اور آرکیالوجی کے شعبہ جات شامل ہیں۔ اسی طرح یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ایک سٹیٹ آف دی آرٹ کالج ہے جہاں طلباو طالبات آرٹ اینڈ ڈیزائن کے حوالے سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجاب اور ملک کی بڑی جامعہ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہاں طلباو طالبات کو بڑی سہولیات دی جاتی ہیں جو قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ حکومتی و ظائف جو کہ ہا ئر ایجوکیشن کمیشن، احساس سکالرشپ، ہونہار سکالرشپ سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباوطالبات بڑی تعداد میں مستفید ہوئے ہیں۔ فیکلٹی آف آرٹس اینڈلینگویجزسے فارغ التحصیل طلباو طالبات ملکی اور غیر ملکی اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داخلہ لینے کے خواہشمند طلباو طالبات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ویب پورٹلeportal.iub.edu.pk پر ایڈمیشن اپلائی کریں۔
2 Attachments • Scanned by Gmail