)پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں داخلے کے خواہشمند طلباوطالبات اور والدین کے لیے بہاول پور، بہاولنگر، رحیم یارخان اور لیاقت پور کے کیمپسز میں خصوصی ایڈمیشن اور معلوماتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ان مراکز میں اساتذہ کرام اور عملے کے ارکان طلباوطالبات کو خوش آمدید کہتے ہیں اور داخلوں سے متعلق رہنمائی فراہم کر تے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بہاول پور میں عباسیہ کیمپس میں داخلہ مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں پر آنے والے طلباوطالبات کو آن لائن داخلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ داخلہ مرکز کے ساتھ ہی بینکنگ اور فوٹو کاپی کی سہولیات موجود ہیں تاکہ ون ونڈو سسٹم کے ذریعے بآسانی تمام مراحل طے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کے پیش نظر یونیورسٹی فیسوں میں 25 سے 35 فیصد کمی پر غور کر رہی ہے۔ طلباء وطالبات دو یا تین اقساط میں بھی فیس جمع کرا سکتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کو اعلی تعلیم کے مواقعوں میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے ان خیالات کا اظہار ایڈمیشن سیل کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فیس بک پر جاری ایڈمیشن آور مہم کا افتتاح کیا۔ اس سروس سے روزانہ 11بجے سے 12 بجے کے دوران اساتذہ کرام طلباو طالبات کو داخلوں سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر جوا د اقبال نے کہاکہ زیادہ تر بی ایس پروگراموں کی پہلی میرٹ فہرست آج شام یونیورسٹی ویب سائٹ پر لگا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل ایل بی کے پروگرام سے متعلق ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایل ایل بی کے ایڈمشنز کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جاے گا۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹنگ اور آئی ٹی پروگراموں سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ان پروگراموں کی ایکریڈیٹیشن کا طریقہ کار ہوتا ہے جو پہلے سے جاری ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے آئی ٹی پروگرام قومی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ جاب مارکیٹ کے رجحان کے پیش نظر طلباء وطالبات آئی ٹی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر داخلے لیں۔ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ ایک مرتبہ داخلہ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے طلباء وطالبات مایوس نہ ہوں اور دوبارہ ٹیسٹ میں اپلائی کریں۔ ہر ہفتے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال دوئم میں ایک مضمون میں فیل ہونے والے طلباء وطالبات کو سپلیمنٹری امتحان کے لیے چھ ماہ کا موقع دیتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر جوا د اقبال نے کہاکہ یونیورسٹی کی آن لائن سروس کے علاوہ یونیورسٹی ہیلپ لائن نمبر پر بھی رابطہ کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ایڈمیشن اپلائی کرنے کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.iub.edu.pkاور ہیلپ لائن نمبر 0629255580، 03469255555،03479255555پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ایڈمیشن آور کے میزبان اطہر لاشاری نے کہا کہ اس سروس کے ذریعے طلباو طالبات داخلوں سے متعلق رہنمائی کے علاوہ اساتذہ سے براہ راست رابطہ کرکے کیریئر سے متعلق رہنمائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں داخلے کے خواہشمند طلباوطالبات اور والدین کے لیے بہاول پور، بہاولنگر، رحیم یارخان اور لیاقت پور کے کیمپسز میں خصوصی ایڈمیشن اور معلوماتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ا
43