Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں حکومت پنجاب کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا آغاز

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں حکومت پنجاب کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا آغاز

by Ilmiat

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں حکومت پنجاب کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا آغاز ہو گیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے زرعی فیکلٹی کے سبزازار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس مہم کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں 2000 پھل دار اور سایہ دار پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر ڈاکٹر محمد لطیف، فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات نے پودے لگائے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لیں اور حکومت پنجاب کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہار شجرکاری مہم کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ اسی طرح جنگلات کے عالمی دن کے مناسبت سے بھی اس شجرکاری مہم کا آغاز خوش آئند امر ہے۔ اس شجر کاری مہم کا سلسلہ تمام کیمپسز تک بڑھایا جائے۔

You may also like

Leave a Comment