Home خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کے قومی دن کے موقع پر خصوصی تقریب …….اونور کوکسال پروفیسر شعبہ ایجوکیشن سیلکوک یونیورسٹی ترکیہ نے جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ ثقافت آرٹ اور ادب پر تفصیلی لیکچر دیا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کے قومی دن کے موقع پر خصوصی تقریب …….اونور کوکسال پروفیسر شعبہ ایجوکیشن سیلکوک یونیورسٹی ترکیہ نے جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ ثقافت آرٹ اور ادب پر تفصیلی لیکچر دیا

by Ilmiat

read more

بہاول پور (پ ر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کے قومی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر جامعات میں جمہوریہ ترکیہ کے قومی دن کی مناسبت سے ترکیہ قومی دن کا ہفتہ منایا گیا۔  پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن نے تقریب کی صدارت کی۔اس موقع پر ترکیہ اور پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اونور کوکسال پروفیسر شعبہ ایجوکیشن سیلکوک یونیورسٹی ترکیہ نے جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ ثقافت آرٹ اور ادب پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 1923 میں ترکیہ جمہوریہ قرار پایا اور پاک ترک دوستی اسلامی بھائی چارے کی بھرپور عکاس ہے۔ انہوں نے ترکیہ کے قومی دن پر تقریب کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسرت واجد شعبہ فارسی ،ڈاکٹر عابد حسین شہزاد ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجزاور ڈاکٹر شہباز علی خان چیئرمین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں موجود طلباء وطالبات نے دونوں ملکوں کی لازوال دوستی خاص طور پر آپریشن بنیان المرصوص میں ترکیہ کی پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کو سراہا اور کہا کہ یہ سدا بہار تعلق ہر آزمائش پر پورا اترا ہے۔

You may also like

Leave a Comment