Home Uncategorized اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز عوامی جمہوریہ چین کے مابین پاک چین جوائنٹ لیبارٹری کے قیام کا معاہدہ  

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز عوامی جمہوریہ چین کے مابین پاک چین جوائنٹ لیبارٹری کے قیام کا معاہدہ  

by Ilmiat

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز عوامی جمہوریہ چین کے مابین سائنسی ٹیکنالوجی پر مبنی جدید زراعت کے فروغ کے لیے پاک چین جوائنٹ لیبارٹری کے قیام کا معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور صدرگانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز چانگ ہانگ نے دستخط کیے۔ معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہوئی۔ دونوں جانب سے طے پایا کہ زرعی تحقیق میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ زیادہ معیار اور پیداوار کی حامل فصلیں تیار کرتے ہوئے دیرپا زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے ۔ اسی طرح زرعی وسائل کا موثر استعمال کرکے ماحولیاتی تحفظ یقینی بناتے ہوئے زرعی ترقی  سائنسی تحقیق ، جدت امیز استعدادکار کی حامل افرادی قوت کو تیار کیا جائے۔ دونوں جامعات اپنے علاقوں میں ایگریکلچر انڈسٹری کے فروغ کے لیے تکنیکی ، مشاورتی اور قابل افرادی قوت کی تیاری کے لیے کام کریں گی۔ اس سلسلے میں ریسرچ پراجیکٹ اساتذہ ، محققین اور طلباو طالبات کا باہمی تبادلہ اور مشترکہ تعلیمی منصوبے ، کانفرنسز، سیمینار اور وسائل کا اشتراک کیا جائے گا۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر تنویرحسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، ڈاکٹر قیصر، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس ، ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر شہزاد احمد خالد اور دیگر اساتذہ موجود تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عابد شہزاد ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے دونوں جامعات کے درمیان پہلے سے موجود تدریسی اور تحقیقی روابط سے آگاہ کیا۔ دونوں اطراف سے ڈاکٹر محمد علی رضا کی دونوں جامعات کے درمیان روابط کے فروغ میں کلیدی کردار کو سراہا گیا۔ مستقبل قریب میں دونوں جامعات کے سربراہ اور سائنسدان تحقیقی شراکت داری کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ بھی کریں گے

You may also like

Leave a Comment