Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور قرشی فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ……. معاہدے کے تحت قرشی فاؤنڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباءوطالبات کےلیے فلاحی اقدامات کرے گی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور قرشی فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ……. معاہدے کے تحت قرشی فاؤنڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباءوطالبات کےلیے فلاحی اقدامات کرے گی

by Ilmiat

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور قرشی فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور عدیل سعید میر چیف ایگزیکٹو آفیسر قرشی فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت قرشی فاؤنڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباءوطالبات اور کمیونٹی کےلیے فلاحی اقدامات کرے گی۔ قرشی فاؤنڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں قرشی کلینک آف نیچرل میڈیسن قائم کرے گی۔ قرشی فاؤنڈیشن اس مقصد کے لیے کوالیفائیڈ اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کرے گی۔ قرشی فاؤنڈیشن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان سے منظور شدہ قدرتی ادویات مفت فراہم کرے گی۔ اسی طرح قرشی فاؤنڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی کمیونٹی کے لیے مفت طبی مشاورت تشخیص اور ادویات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنس اینڈ کامرس، محمد شجیع الرحمن رجسٹرار، ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر،  ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ڈاکٹر شیخ سفینہ صدیق، ڈائریکٹر وومن ہیلتھ کیئر سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم اور سٹاف ممبران موجود تھے۔

#IUB#ILMIATONLINE

You may also like

Leave a Comment