Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے 4 سابق طلباو طالبات نے ژونگنان  یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء عوامی جمہوریہ چین سے کامیابی کے ساتھ اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے 4 سابق طلباو طالبات نے ژونگنان  یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء عوامی جمہوریہ چین سے کامیابی کے ساتھ اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔

by Ilmiat

)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے 4 سابق طلباو طالبات امل عطا، ثناء جمیل، قرۃ العین اور وقاص یونس نے ژونگنان  یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء عوامی جمہوریہ چین سے کامیابی کے ساتھ اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔ یہ کامیابی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ژونگنان یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء چائنہ  کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا نتیجہ ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اورژونگنان یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء چائنہ کے مابین تعاون سے حالیہ برسوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 15 سے زائد طلباء و طالبات کومختلف  شعبوں میں مکمل طور پر فنڈڈ وظائف دیئے گئے۔ یہ وظائف تمام تعلیمی اوررہائش کے مکمل  اخراجات کو پورا کرتے ہیں۔قرۃ العین اور ثنا جمیل نے ژونگنان  یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء چائنہ  میں مکمل طور پر فنڈڈ پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کی جبکہ امل عطا نے ایک اور معروف چینی یونیورسٹی میں مکمل طور پر فنڈڈ پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ  بین الاقوامی تعاون اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کے کیریئر کے لیے نئی منزلوں کا تعین کر رہا ہے۔ یہ شراکتیں عالمی سطح کی تعلیم، تحقیق کے متنوع مواقع، اور عالمی نیٹ ورکس تک بے مثال رسائی فراہم کرتی ہیں، جو طلبا کی ضروریات اوردنیا میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے درکار مہارتوں اور نمائش سے آراستہ کرتی ہیں۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرکے، ان طلباؤ طالبات نے نہ صرف اعلیٰ تعلیمی قابلیت حاصل کی ہے بلکہ ثقافتی قابلیت، موافقت، اور عالمی تناظر بھی تیار کیا ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے سابق طلباء کو ان کی نمایاں کامیابیوں پر مبارکباد دی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ژونگنان یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء چائنہ کے درمیان باہمی تعاون کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے ژونگنان  یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لا ء چائنہ کے انٹرنیشنل اسکول کے وائس ڈین وانگ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے چین میں اپنے تعلیمی سفر کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے طلباء کی مسلسل حمایت اور سہولت فراہم کی۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور ڈاکٹر عابد شہزاد، ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز کی کاوشوں سے بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے

You may also like

Leave a Comment