ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ پریزنٹیشن ایم فل،پی ایچ ڈی، پوسٹ ڈاکٹریٹ، تحقیقی پیشرفت اور آپریشنل چیلنجز سے متعلق ایڈوانسڈ اسٹڈیز اور ریسرچ فنکشنز پر تھی۔ ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے بتایا کہ اس وقت یونیورسٹی 119 ایم فل اور 60 پی ایچ ڈی پروگرام پیش کر رہی ہے جس میں 7500 سے زیادہ ریسرچ اسکالرز زیر تعلیم ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالصمد، ڈپٹی رجسٹرار عرفان ہدایت، اسسٹنٹ رجسٹرار ذوالقرنین عساب، اسسٹنٹ رجسٹرار مہلب اعجاز اور ڈائریکٹوریٹ کے عملہ نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کی گرانقدر خدمات، عملے کی لگن اور یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی ترقی میں ڈائریکٹوریٹ کے نمایاں کردار کو سراہا۔ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور یقین دلایا کہ ڈائریکٹوریٹ کو درپیش چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ سے متعلق قواعد و ضوابط کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ بیرونی ماہرین اور معائنہ کاروں کے لیے معاوضے کے ڈھانچے پر نظر ثانی کی جائے گی۔ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی، افعال اور ضروریات کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے پر وائس چانسلر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ادارہ جاتی مضبوطی اور تعلیمی بہتری کے لیے وائس چانسلر کے عزم کو بھی سراہا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 119 ایم فل اور 60 پی ایچ ڈی پروگرام پیش کر رہی ہے جس میں 7500 سے زیادہ ریسرچ اسکالرز زیر تعلیم ہیں۔۔۔۔۔۔۔ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپورکی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو تفصیلی پریزنٹیشن
61