اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ ڈیٹا سائنس نے یو این ویمن پاکستان، کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے نافذ ہونے والے ڈیجیٹلائزیشن فار وومنز اکنامک امپاورمنٹ پروجیکٹ کے تحت ایک لیٹر آف ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور دانش جبار خان چیف ایگزیکٹو آفیسر کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کیمپوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، ڈائریکٹر آئی ٹی فیصل شہزاد ، ڈاکٹر محمد فہیم مشتاق فوکل پرسن و چیئرمین شعبہ ڈیٹا سائنس ، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد اور دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کے تحت خواتین کی ڈیجیٹل خواندگی اور معاشی آزادی کو فروغ دینے کے لیے ایک ڈیجیٹل لرننگ ہب قائم کیا جائے گا۔ یہ مرکز آن لائن مارکیٹنگ ای کامرس مالیاتی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن میں تربیت اور صلاحیت سازی کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل مہارتیں پائیدار معاشی ترقی کےلئے اہم ہو گئی ہیں۔ خواتین کو جدید ڈیجیٹل ٹولز اور علم سے آراستہ کرکے یہ پروجیکٹ انہیں نئی مارکیٹ تک رسائی کاروباری صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور اپنی معاش کو بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔ یہ تعاون اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور یو این ویمن پاکستان کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن کے درمیان ٹیکنالوجی اور اختراع کے ذریعے صنفی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس منصوبے سے خواتین کے لیے خود انحصاری ہنر مندی کی ترقی اور روزگار کے مواقع کو فروغ دے کر طویل مدتی سماجی اور اقتصادی اثرات کی توقع ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن فار وومنز اکنامک امپاورمنٹ پروجیکٹ ایک جامع ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر اور خطے میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ ڈیٹا سائنس نے یو این ویمن پاکستان، کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے نافذ ہونے والے ڈیجیٹلائزیشن فار وومنز اکنامک امپاورمنٹ پروجیکٹ کے تحت ایک لیٹر آف ایگریمنٹ پر دستخط