Home خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی طرف سے یونیورسٹی کے کیمپسز میںمسکراہٹ مہم 2026کا آغاز

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی طرف سے یونیورسٹی کے کیمپسز میںمسکراہٹ مہم 2026کا آغاز

۔ یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح روزمرہ کے جذبات اور رویے بالخصوص ایک سادہ سی مسکراہٹ انسانی تعلق کو مضبوط بنا سکتی ہے اور کیمپس کے ماحول کو بہتر بنا سکتی ہے۔ لیک

by Ilmiat

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس نے یونیورسٹی کے کیمپسز میں مسکراہٹ مہم 2026 کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد طلباء اور عملے کے درمیان شفقت، مہربانی اور مثبت رویوں کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔  یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح روزمرہ کے جذبات اور رویے بالخصوص ایک سادہ سی مسکراہٹ انسانی تعلق کو مضبوط بنا سکتی ہے اور کیمپس کے ماحول کو بہتر بنا سکتی ہے۔  لیکچر ہال سے لے کر دالان تک مہم ٹیم ورک حوصلہ افزائی اور باہمی احترام کے لمحات کا اظہار ہے جو یونیورسٹی کو ایک خوش آئند کمیونٹی کا احساس دلاتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے  اس مہم سے جڑے اساتذہ اور طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوے انکے انسانی اقدار کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاوش ایک خواشگوار تعلیمی ثقافت کی تشکیل کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ اور طلباء کے درمیان مثبت تعامل سیکھنے کو ہر ایک کے لیے قابل رسائی اور دل چسپ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment