Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو صوبہ بھر کی جامعات میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں منفرد مقام حاصل ہو چکا ہے…… اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فارمیسی کے میدان میں عالمی شہرت کی حامل ہے …… فارم ڈی پروگرام میں داخلوں کا میرٹ بہت بلند ہوتا ہے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو صوبہ بھر کی جامعات میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں منفرد مقام حاصل ہو چکا ہے…… اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فارمیسی کے میدان میں عالمی شہرت کی حامل ہے …… فارم ڈی پروگرام میں داخلوں کا میرٹ بہت بلند ہوتا ہے

by Developer

پرو وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر،ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز نے کہاکہ سپرنگ ایڈمیشن کے دوران دونوں فیکلٹیوں میں 11پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق حالیہ برسوں میں قائم کی گئی۔ اس فیکلٹی کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو صوبہ بھر کی جامعات میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں منفرد مقام حاصل ہو چکا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فارمیسی کے میدان میں عالمی شہرت کی حامل ہے اور فارم ڈی پروگرام میں داخلوں کا میرٹ بہت بلند ہوتا ہے۔ یونیورسٹی نرسنگ کالج وائس چانسلر کی خصوصی دلچسپی سے قائم ہوا اور ابتدا ہی سے ملک کے بہترین نرسنگ کالجز میں شمار ہوتا ہے۔ دونوں فیکلٹیز کے تمام شعبہ جات میں پی ایچ ڈی کے حامل تجربہ کار اساتذہ کرام موجود ہیں۔ لیبارٹریاں بھی جدید آلات سے لیس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام تعلیمی پروگرام جاب مارکیٹ میں انتہائی مقبول ہیں اور ان شعبوں کے گریجویٹس کی اندورن ملک اور بیرون ملک بہت زیادہ مانگ ہے۔ ان پروگراموں میں بی ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، بی ایس فرانزک سائنس، بی ایس پبلک ہیلتھ، سرٹیفکیٹ ان ہیلتھ پرفیشن ایجوکیشن، ڈپلومہ ان کپنگ تھراپی، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان الٹرنیٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان اکیوپانچر اینڈ پین مینجمنٹ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ایستھیٹک ہیلتھ سائنسز شامل ہیں۔ اس وقت ان شعبوں میں موسم بہار کی داخلہ مہم عروج پر ہے۔ داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10جنوری 2023 ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ Eportal.iub.edu.pk پر آن لائن آپلائی کر سکتے ہیں۔ داخلے سے متعلق رہنمائی کے لیے عباسیہ کیمپس میں متعلقہ عملہ موجود ہے اور یونیورسٹی انفارمیشن سینٹر کے ان نمبروں  03459255555, 03469255555, 0629255580 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment