Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یونیورسٹیچولستان اور ہاکڑہ میں ثقافتی ورثے کے موضوع پر سیشن کا انعقاد

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یونیورسٹیچولستان اور ہاکڑہ میں ثقافتی ورثے کے موضوع پر سیشن کا انعقاد

by Ilmiat

بہاول پورسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے MAHSA پروجیکٹ کے تربیتی پروگرام کے دوسرے دن ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان اور تیسرے روز چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کی زیر صدارت چولستان اور ہاکڑہ میں ثقافتی ورثے کے موضوع پر سیشن منعقد ہوئے۔پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان نے مختلف شعبوں میں مشین لرننگ اور ڈیٹا سائنسز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے تاریخی ثقافتی ورثے کی سماجی اور نفسیاتی جہات پر تفصیلی گفتگو کی۔ کیمبرج یونیورسٹی ٹرینرز آزادے وفاداری، عفیفہ ثنا خان اور جیک ٹومنی نے جی آئی ایس کے ذریعے جیو ریفرنسنگ اور لوکیشن پننگ پر ایک ہینڈ آن سیشن کا انعقاد کیا۔ انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بین الضابطہ تحقیق میں ان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جی آئی ایس نقشہ سازی کی تکنیکوں پر لیکچر دیے۔شرکاء نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  ٹیم کے ارکان ڈاکٹر معظم درانی اور وقار مشتاق  کی تعلیم اور تحقیق کو آگے بڑھانے میں بین الاقوامی تعاون کو سراہا۔




You may also like

Leave a Comment